Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کوکنٹینرز کھڑے کرکے بند کردیا گیاہے۔جڑواں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ آج ہونے والے پیپرزملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک پارٹ ٹوکا ملتوی ہونے والا پرچہ چاراپریل کوہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے پیپرزملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جن کی نئی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔علامہ اقبال یونیورسٹی،قائد اعظم یونیورسٹی ،اسلامیہ یونیورسٹی اورکیمپس بندرہیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد،راولپنڈی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرلئے ہیں،جڑواں شہروں میں ایک پوائنٹ سے مکمل تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
اسلام آباد:سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کوکنٹینرز کھڑے کرکے بند کردیا گیاہے۔
جڑواں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ آج ہونے والے پیپرزملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک پارٹ ٹوکا ملتوی ہونے والا پرچہ چاراپریل کوہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے پیپرزملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جن کی نئی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔علامہ اقبال یونیورسٹی،قائد اعظم یونیورسٹی ،اسلامیہ یونیورسٹی اورکیمپس بندرہیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد،راولپنڈی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرلئے ہیں،جڑواں شہروں میں ایک پوائنٹ سے مکمل تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔