شہید لیفٹیننٹ کرنل توقیرکی میت چکوال پہنچا دی گئی

شائع 01 مارچ 2016 09:01am

تربیلا:تربیلا ہیلی کاپٹرحادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل توقیرکی میت چکوال کے نواحی گاوٴں پہنچا دی گئی، دوبجے نمازجنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹننٹ کرنل توقیرگزشتہ روزمعمول کی تربیتی پروازکے دوران تربیلا میں ہیلی کاپٹرگرنے کی وجہ سے شہید ہوئے، رات گئے منگلا کورہیڈ کوارٹرزمیں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی، آج چکلالہ گیریژن میں بھی نمازجنازہ ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمود حیات،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال،سینرفوجی ،سول حکام اورشہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی ،جس کے بعد میت کو مرید ائیربیس پرلے جایا گیا،شہید لیفٹیننٹ کرنل توقیرحیدرکی نمازجنازہ آج دوبجے آبائی گاوٴں بھٹی گجرمیں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا۔

Read Comments