Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ممبرصوبائی اسمبلی ثمینہ خاورحیات کی جعلی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا،مزید کارروائی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کوٹ کے پانچ رکنی لارجربینچ نے جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کی ،ثمینہ خاورحیات نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل طارق محمود کودھمکیاں دیں توعدالت نے بیٹھنے کی ہدایت کردی اوروکیل کی سرزنش کرنے کے ساتھ ہدایت کی کہ آپ بھی تیاری کرکے آیا کریں۔ ثمینہ خاورکا کہنا تھا کہ ایچ ای سی اورسیشن کورٹ نے ڈگری کی تصدیق کی،عدالت سے استدعا ہے انصاف کیا جائے، لارجر بینچ نے ثمینہ خاورحیات کی ڈگری،یونیورسٹیوں میں حاضری سمیت دیگرریکارڈ طلب کرلیا،کیس میں مزید کارروائی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ممبرصوبائی اسمبلی ثمینہ خاورحیات کی جعلی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا،مزید کارروائی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کوٹ کے پانچ رکنی لارجربینچ نے جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کی ،ثمینہ خاورحیات نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل طارق محمود کودھمکیاں دیں توعدالت نے بیٹھنے کی ہدایت کردی اوروکیل کی سرزنش کرنے کے ساتھ ہدایت کی کہ آپ بھی تیاری کرکے آیا کریں۔
ثمینہ خاورکا کہنا تھا کہ ایچ ای سی اورسیشن کورٹ نے ڈگری کی تصدیق کی،عدالت سے استدعا ہے انصاف کیا جائے، لارجر بینچ نے ثمینہ خاورحیات کی ڈگری،یونیورسٹیوں میں حاضری سمیت دیگرریکارڈ طلب کرلیا،کیس میں مزید کارروائی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔