Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب کے نو بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز تین مارچ سے ہورہاہے۔ نو لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اٹھائیس ہزار سات سو سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں پر چھبیس ہزار چار سو پندرہ نگران فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پہلا گروپ عربی جبکہ دوسرا گروپ جغرافیہ کا پرچہ دے رہا ہے۔ انگریزی لازمی کا پرچہ تین مارچ اور اردو کا پیپر چودہ مارچ کو ہو گا اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور:پنجاب کے نو بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز تین مارچ سے ہورہاہے۔ نو لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اٹھائیس ہزار سات سو سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں پر چھبیس ہزار چار سو پندرہ نگران فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پہلا گروپ عربی جبکہ دوسرا گروپ جغرافیہ کا پرچہ دے رہا ہے۔
انگریزی لازمی کا پرچہ تین مارچ اور اردو کا پیپر چودہ مارچ کو ہو گا اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔