وہاڑی: بس اور آئل ٹینکرمیں تصادم،4 افراد جاں بحق

شائع 01 مارچ 2016 09:28am

وہاڑی :وہاڑی میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور سولہ افراد زخمی ہوگئے۔شیخوپورہ میں دھند کے باعث کالاشاکاکو انٹر چینج پر دس گاڑیاں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

وہاڑی میں اڈا غلام حسین کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں حادثہ پیش آیا،جس کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق اور سولہ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلٰی پنجاب نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شیخوپورہ میں دھند کے باعث کالاشاکاکو انٹر چینج پر دس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،حادثہ میں دو افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments