شائع 01 مارچ 2016 09:55am

فلم فین کا پوشیدہ رازسامنے آگیا۔۔

ممبئی:بولی وڈ کنگ خان کے چرچے ان کی آنے والی فلم فین کے باعث چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں، فلم فین میں نوجوان شاہ رخ کے علاوہ کچھ اور بھی ہے جو بہت خاص ہے جس کے بارے میں لوگوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کریزی شاہ رخ کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایک بار پھر شاہ رخ اپنی کامیاب ترین فلم ڈر کے ساتھ واپس آرہے ہیں،جی ہاں فلم فین کے ہدایتکار منیش شرما شاہ رخ کی دیوانگی کو پھر سے پردے پر لا رہے ہیں۔

انیس سو تیرانوے میں بنائی گئی شاہ رخ کی فلم ڈر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا ،ہر نوجوان شاہ رخ کی کاپی کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا،اس کردار کی مقبولیت کے باعث ہی اسے دوبارہ فلمایا جارہا ہے۔شاہ رخ تئیس سال بعد اپنے مقبول ترین کردار کو دوبارہ کرنے پر بے انتہا خوش ہیں ۔

واضح رہے کہ فلم رواں سال پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments