شائع 01 مارچ 2016 10:24am

جوہی چاﺅلہ کا پاکستانی ڈراموں کے بارے میں حیران کن بیان۔۔

ممبئی:بھارت کی معروف اداکارہ جوہی چاﺅلہ اپنے دل میں پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں اور اس کا ثبوت وہ گاہے بگاہے دیتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوہی چاﺅلہ پچھلے تین دن سے پاکستان کے نجی دورے پر آئی ہوئی تھیں لیکن انہوں نے ان تین دنوں میں میڈیا سے نہ کوئی بات کی اور نہ کسی قسم کا انٹرویو دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اپنے قریبی عزیز وں سے ملنے آئی ہوں میڈیا سے بات نہ کرنے کا افسوس تو ہے لیکن اگلی بار میڈیا کو مکمل وقت دونگی۔

پاکستان سے بھارت روانگی پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فنکار اور ذرائع ابلاغ کا چولی دامن کا ساتھ ہے کیسے ٹوٹ سکتا ہے،پاکستانی ڈراموں کے بارے میں ان کاکہنا تھا کہ یہاں کے ڈرامے بہت بہترین ہوتے ہیں ہم سب پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں،اس کے علاوہ اب یہاں فلمیں بھی بہت اچھی اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

Read Comments