Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔مردم شماری ملتوی نہیں ہوئی، پچیس مارچ کو فیصلہ ہوگا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پرایوان کو اعتماد میں لیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے جلدازجلد فوج کی نگرانی انعقاد مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے باعث اتنی بڑی تعداد میں فوج کے اہلکار مردم شماری کے لیے میسرنہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا مردم شماری کے مرحلہ وارانعقاد کی تجویزدی جس پراعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ مردم شماری بیک وقت اوریکساں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ عسکری قیادت سے ایک بارپھربات کریں گے۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب نے مردم شماری کے انعقاد پررضامندی کا اظہارکیا جبکہ خیبرپختوانخوااوربلوچستان نے غیرملکی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے اعتراض کیا ہے۔
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔مردم شماری ملتوی نہیں ہوئی، پچیس مارچ کو فیصلہ ہوگا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پرایوان کو اعتماد میں لیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے جلدازجلد فوج کی نگرانی انعقاد مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے باعث اتنی بڑی تعداد میں فوج کے اہلکار مردم شماری کے لیے میسرنہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا مردم شماری کے مرحلہ وارانعقاد کی تجویزدی جس پراعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ مردم شماری بیک وقت اوریکساں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ عسکری قیادت سے ایک بارپھربات کریں گے۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب نے مردم شماری کے انعقاد پررضامندی کا اظہارکیا جبکہ خیبرپختوانخوااوربلوچستان نے غیرملکی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے اعتراض کیا ہے۔