پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی پر فائرنگ،چار افراد جاں بحق

شائع 15 دسمبر 2015 12:47pm

سانگھڑ:سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کی ریلی پر باکھوڑو روڈ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے، جن میں مزید دو افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فدا حسین ڈیرو کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

انیس نومبر کو خیرپور میں فائرنگ کے واقعہ میں فنکشنل لیگ کے گیارہ افراد کی ہلاکت کے بعد سانگھڑ ضلع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔

Read Comments