بلوچستان ہائیکورٹ:طالبہ خود کشی کیس،جوڈیشل کمیشن کا قیام

شائع 01 مارچ 2016 01:45pm

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خود کشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ حکیم کے معاملے پرحکومت بلوچستان نے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں قلعہ سیف اللہ کالج کی طالبہ ثاقبہ حکیم کی خودکشی کے معاملے پرآئینی درخواست کی سماعت دورکنی ڈویژن بینچ نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کئے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفیکشن کاپی عدالت میں پیش کی، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ آفتاب احمد لون کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا گیا ہے، ورثاء نے کمیشن کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ سے کیس کو نمٹا دیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن ایک ہفتے میں اپنا کام شروع کر دیگا۔

Read Comments