Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا حقوق نسواں بل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں خاتون ایڈووکیٹ ناہید بیگ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والا حقوق نسواں بل اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،بل قرآن اور شریعت میں بتائی گئی تعلیمات سے متصادم ہے،اس سے معاشرہ شدید متاثر ہوگا اور خاندانی نظام کے تباہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ قرآن میں مرد کو عورت پر دی گئی برتری کو ختم کرنے کی سازش ہے،آئین کے مطابق ملک میں اسلام سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا، عدالت حقوق نسواں بل کو کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔
لاہور:پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا حقوق نسواں بل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں خاتون ایڈووکیٹ ناہید بیگ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والا حقوق نسواں بل اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،بل قرآن اور شریعت میں بتائی گئی تعلیمات سے متصادم ہے،اس سے معاشرہ شدید متاثر ہوگا اور خاندانی نظام کے تباہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
قرآن میں مرد کو عورت پر دی گئی برتری کو ختم کرنے کی سازش ہے،آئین کے مطابق ملک میں اسلام سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا، عدالت حقوق نسواں بل کو کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔