لاہور: پولیس اہلکار کے گھر سے ہیروئن اور بھارتی سمیں برآمد

شائع 01 مارچ 2016 01:51pm

لاہور:لاہور کے علاقے باٹاپور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کے گھر سے ہیروئن اور بھارتی سمیں برآمد کرلیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے باٹا پور میں خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کے گھر چھاپہ مارکر تین کلو ہیروئن،بھارتی پاسپورٹ اور سمیں برآمد کرلیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ندیم ڈیفنس بی انویسٹی گیشن میں کانسٹیبل کی حیثیت سے تعینات ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read Comments