ریلوے ملازمین نجکاری کیخلاف سراپا احتجاج

شائع 15 دسمبر 2015 12:51pm

کراچی:پی آئی اے ملازمین کے بعد ریلوے ملازمین بھی ادارے کی نجکاری کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے،ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف چھ گھنٹے کے لیے کام بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔

کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پرملازمین ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ ریلوے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں مظاہرین نے کنٹریکٹ ملازمین کوفوری مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی قومی اداروں کوبیچنے کی پالیسی ناکام بنائیں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریلوے کا بھی نمبر آنے والا ہے ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Read Comments