Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :قطر سے درآمدی ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوگیا، جہاز سے اترنے کے دو روز بعد پنجاب کو گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔پنجاب میں گیس کی قلت کے پیش نظر حکومت نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا۔معاہدے کے تحت قطر سے دو لاکھ سولہ ہزار کیوبک میٹر ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوگیا۔جہاز سے دو روز تک گیس منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔ ٹرمینل پر بچھی سوئی سدرن گیس اور سوئی نادردن گیس پائپ لائن کمپنیوں کے ذریعے ایل این جی پنجاب منتقل کی جائے گی۔ جس کے بعد صوبے بھر کو سوئی نادردن گیس پائپ لائن کی قیمت پر گیس فروخت ہوگی، تاہم گیس کے ترجیحی صارف انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر ہوں گے۔قطر سے اگلا جہاز آٹھ مارچ کو ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے گا۔معاہدے کے مطابق پاکستان سولہ ارب ڈالر کی سالانہ پینتیس لاکھ ٹن ایل این جی درامد کرے گا۔
کراچی :قطر سے درآمدی ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوگیا، جہاز سے اترنے کے دو روز بعد پنجاب کو گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔
پنجاب میں گیس کی قلت کے پیش نظر حکومت نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا۔معاہدے کے تحت قطر سے دو لاکھ سولہ ہزار کیوبک میٹر ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوگیا۔جہاز سے دو روز تک گیس منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔
ٹرمینل پر بچھی سوئی سدرن گیس اور سوئی نادردن گیس پائپ لائن کمپنیوں کے ذریعے ایل این جی پنجاب منتقل کی جائے گی۔ جس کے بعد صوبے بھر کو سوئی نادردن گیس پائپ لائن کی قیمت پر گیس فروخت ہوگی، تاہم گیس کے ترجیحی صارف انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر ہوں گے۔قطر سے اگلا جہاز آٹھ مارچ کو ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے گا۔معاہدے کے مطابق پاکستان سولہ ارب ڈالر کی سالانہ پینتیس لاکھ ٹن ایل این جی درامد کرے گا۔