لاس اینجلس:بولی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کافی عرصے سے اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں،بالآخر منگل کی صبح یہ تمام افواہیں سچ ثابت ہوئیں اور وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا اپنے قریبی دوست جین گڈ اینف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں ،دونوں کافی طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں لاس اینجلس میں ایک سادہ سی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،اس شادی کو اتنا خفیہ کیوں رکھا گیا اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
پریتی زنٹا کے مطابق وہ اپنی شادی کی تصاویر چیریٹی کیلئے نیلام کریں گی ، اس سے حاصل ہونے والی رقم پریتی زنٹا فاﺅنڈیشن کو دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ یہ فاﺅنڈیشن غریب اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور ان کی بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔