شائع 02 مارچ 2016 07:50am

ٹائیگر شروف کے نئے انداز نے سب کے ہوش اڑادئے

ممبئی:بولی وڈ کے مایاناز اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اپنی پہلی ہی فلم ہیرو پنتی کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔

ان کی دوسری فلم باغی کا انتظار ان کے مداحوں کو ایک عرصے سے تھا بالآخر لوگوں کا انتظار ختم ہوا اور باغی میں ٹائیگر کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم باغی کی کہانی محبت پر مبنی ہے ، فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر میں آئیں گی۔

واضح رہے کہ شبیر خان کی زیر ہدایت بننے والی فلم باغی نوے کی دہائی میں بننے والی سپر اسٹار سلمان خان کی باغی سے ماخوذ ہے ،سلمان کی باغی ماضی کی کامیاب ترین فلم تھی،اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹائیگر اور شردھا کی موجودگی اس باغی کو کتنا کامیاب بناتی ہے۔

Read Comments