حیدرآباد:مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

شائع 02 مارچ 2016 08:53am

حیدرآباد :حیدرآباد کے علاقے سیری لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے علاقے میں سیریی لنک روڈ پر پولیس پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ ڈکیتی کی نیت سے علاقے میں موجود دو ڈاکووٴں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

Read Comments