خواتین کو بااختیاربنانے کی پالیسی مرتب کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل

شائع 02 مارچ 2016 09:06am

اسلام آباد:وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جو چارروزمیں اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ویمن ایمپاورمنٹ پالیسی مرتب کرنے کیلئے دس رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا کنوینر وفاقی وزیر زاہد حامد کو مقرر کیا گیا ہے،وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد سمیت دیگر کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانچ مارچ تک پالیسی مرتب کر کے حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم تک پہنچا دے، ترجمان کے مطابق پالیسی کا اعلان آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر متوقع ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی ایم آفس نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک ورکنگ پیپر بھی تیار کر لیا ہے۔

Read Comments