سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بول چینل کی بندش پر گرما گرم بحث

شائع 02 مارچ 2016 01:31pm

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بول چینل کی بندش پر گرما گرم بحث ہوئی،سیکریٹری اطلاعات کہتے ہیں بول کو بند کروانے میں وزارت اطلاعات کا کوئی عمل دخل نہیں،چیئرمین پیمرا نے کہا وزارت داخلہ نے ہم سے پوچھے بغیر بول کا این او سی معطل کیا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ دوبرس تک بول لوگوں کی بھرتی کرتا رہا،اس وقت این او سی کی یاد کیوں نہ آئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس کامل علی آغا کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات نے اراکین کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے بول ٹی وی کو کلیئر کردیا ہے، بول کا کوئی اکاوٴنٹ منجمد نہیں، ملازمین کو تنخواہیں دینا ضروری ہے لیکن بول کے پاس پیسے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بول کو بند کروانے میں وزارت اطلاعات کا کوئی عمل دخل نہیں۔چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ بول کے حوالے سے پیمرا کا کردار اتنا نہیں جتنا کہا جا رہا ہے،وزارت داخلہ نے ہم سے پوچھے بغیربول کا این او سی معطل کیا۔سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ دوبرس تک بول لوگوں کی بھرتی کرتا رہا اس وقت این او سی کی یاد کیوں نہ آئی، کامل علی آغا نے کہا کہ مل بیٹھ کر بول کے معاملے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

چیئرمیں پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے، بول کا لائسنس پی بی اے کی درخواست پر معطل ہوا۔

Read Comments