Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پیپلزپارٹی نے مردم شماری جلد کرانے کے لیے وفاقی حکومت پردباوبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اورپچیس مارچ تک مردم شماری کا فیصلہ نہ ہونے پرسندھ اسمبلی میں بل لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ملک میں چھٹی مردم شماری جلد کرانے کے لیے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت پردباوٴبڑھانے کے لیے سیاسی پارٹیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔مختلف پارٹیوں سے صوبائی سطح پرمردم شماری کا ادارہ قائم کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس مارچ تک وفاقی سطح پرمردم شماری کرانے کا فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔بل کے تحت سندھ حکومت کی نگرانی میں مردم شماری کرانے اوراس کے لیے ایک ادارے کے قیام کوآئینی تحفظ دیا جائے گا۔سندھ حکومت کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کے معاملہ پرآئندہ چند روزمیں سیاسی مشاورت کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔مردم شماری کے مسئلہ پرسندھ میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں بتیس جماعتوں نے پیپلزپارٹی کومردم شماری جلد کرانے کا ٹاسک دیا تھا۔
کراچی:پیپلزپارٹی نے مردم شماری جلد کرانے کے لیے وفاقی حکومت پردباوبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اورپچیس مارچ تک مردم شماری کا فیصلہ نہ ہونے پرسندھ اسمبلی میں بل لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
ملک میں چھٹی مردم شماری جلد کرانے کے لیے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت پردباوٴبڑھانے کے لیے سیاسی پارٹیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔مختلف پارٹیوں سے صوبائی سطح پرمردم شماری کا ادارہ قائم کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس مارچ تک وفاقی سطح پرمردم شماری کرانے کا فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔بل کے تحت سندھ حکومت کی نگرانی میں مردم شماری کرانے اوراس کے لیے ایک ادارے کے قیام کوآئینی تحفظ دیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کے معاملہ پرآئندہ چند روزمیں سیاسی مشاورت کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔مردم شماری کے مسئلہ پرسندھ میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں بتیس جماعتوں نے پیپلزپارٹی کومردم شماری جلد کرانے کا ٹاسک دیا تھا۔