لاہور: ماڈل ٹاوٴن سے دو مشتبہ افراد گرفتار

شائع 02 مارچ 2016 01:50pm

لاہور:لاہور میں حساس ادارے نے ماڈل ٹاون سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ماڈل ٹاون کے ایچ بلاک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کی شناخت علی ملک اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments