ڈاکٹر عاصم کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

شائع 02 مارچ 2016 05:36pm

کوئٹہ :نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان کے ایم پی اے سردار فتح علی عمرانی کیخلاف بھی تحقیقات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ سترہ ارب روپے کرپشن کے الزامات پر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیا ریفرنس گیس کے ٹھیکے دینے سے متعلق ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چار نئے کیسز کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے ایم پی اے سردار فتح علی عمرانی کیخلاف بھی تحقیقات کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں سابق آئی جی اور موجودہ آئی جی ریلوے لاہور کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سابق سینیٹر اعظم خان ہوتی کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

Read Comments