آرمی چیف راحیل شریف کی افغان صدر سے ملاقات

شائع 02 مارچ 2016 05:40pm

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی،جس میں آرمی چیف نے افغان صدر کو یقین دہانی کرائی کی کہ پاکستان افغانستان کے مفاہمتی عمل کیلئے کابل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے دورہ سے واپسی پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں مختصرقیام کے دوران افغان یصدراشرف غنی سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی،پاک افغان سرحد پرامن واستحکام کیلئے ترجیحی اقدامات پرغورکیا گیا،آپریشن ضرب عضب کی حتمی کامیابی کیلئے افغان سرحد پردہشتگردوں کےخلاف مربوط کارروائی یقینی بنانے پرزوردیا گیا۔

آرمی چیف نے افغان صدر کویقین دلایا کہ پاکستان افغانستان کے مفاہتمی عمل کیلئے کابل کے ساتھ کھڑا ہے۔آرمی چیف نےامریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائرڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی،خطے میں دہشتگردی کے خاتمے،پاک افغان سرحدی صورتحال،اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

Read Comments