اسلام آباد:راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،گرمی کا زوربھی ٹوٹ چکا ہے۔
جڑواں شہرکے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سیاہ بادل آئے اوربرسنا شروع کردیا ،بارش کے باعث راولپنڈی،اسلام آباد اور گردونواح میں بارش ہونے سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
اس دوران پشاور، کوہاٹ، ژوب اورڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔