اپ ڈیٹ 29 اگست 2016 09:33am

وہ بری عادتیں جو آپ کی صحت کےلیے اچھی ہیں

 بعض لوگ اپنی صحت کے لیے بہت پریشان ہوتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے ہر ممکن جتن کرتے ہیں۔جس کے لیے وہ طرح طرح کے کام کرتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ یہ چند خراب چیزیں اپنا لیں تو آپ کی صحت بہت اچھی ہو سکتی ہے؟ 

 جی ہاں ایسی کئی خراب چیزیں ہیں، جن کے ذریعےآپ کی صحت اچھی ہوسکتی ہےاور وہ کون سی ایسی خراب چیزیں ہیں جن سے آپ کی صحت اچھی اور آپ بالکل صحت مند رہتے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ چیزیں کون سی ہیں؟

٭ تیز موسیقی سنیئے۔ 

یہ ایک عجیب اور انوکھی بات ہے کہ اونچی آواز میں موسیقی سننا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ بات سائنسی طور پرایک تحقیق سے ثابت ہوگئی ہے کہ تیز موسیقی سننا آپ کے لیے فائدہ مند ہے اس سےآپ کا دماغ شاداں اور فرحاں ہوتا ہے۔

٭ فون پر بات کرنے کے بجائے ایس ایم ایس پر بات کریں 

 

فون پر ایس ایم ایس کرنے سے بھی آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے یہ بات بھی ایک تحقیق سے سامنے آئی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ایک تو رابطے میں آسانی رہتی ہے دوسرا یہ صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ لہذا اب زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایس کریں اور اپنی صحت کو اچھا بنائیں۔

٭ کیفین استعمال کیجیئے 

کیفین کا استعمال بھی صحت کے اچھا ثابت ہوتا ہے اس بات کی تصدیق ماہرین نے کردی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کیفین صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیفین کا استعمال صحت کے لیے برا نہیں ہے۔

 

Read Comments