شائع 03 مارچ 2016 07:35am

فلم فین پر شاہ رخ کا ہوش اڑا دینے والا بیان۔۔

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم فین کے حوالے سے خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

فلم میں ان کے انداز اور کردارکو لے کے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کا کردار ماضی میں کی گئی فلموں ڈر اور بازی گر سے بہت مشا بہت رکھتا ہے ،لیکن شاہ رخ نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی  فلم ماضی کی فلموں سے بالکل مختلف ہیں۔

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کو دیکھے بناءاس پر رائے قائم کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ہے،میں گزشتہ پچیس سال سے فلمیں کررہا ہوں ،میرے لئے یہ آسان نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ فلم فین بہت پیاری اور سادہ فلم ہے جو لوگوں کو بیحد پسند آئے گی۔

فلم کی کہانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو فلم اسٹار کا دیوانہ ہوتا ہے ،لیکن کسی وجہ سے اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور وہ مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے،فلم میں بہت کچھ ایسا ہے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھے گا۔

Read Comments