مصطفی کمال کی ہنگامی واپسی

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2016 01:47pm

ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال آج دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے پر انھوں نے آج نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور انیس قائم خانی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ 

 مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہےاور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس کانفرنس میں وہ اپنے بزنس اور ذاتی معاملات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ تاہم سیاسی حوالے سے بات چیت کرنے سے گریز کریں گے اور اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں

واضح رہے کہ مصطفی کمال نے 2005 سے 2009تک سٹی ناظم فرائض سرانجام دیئے ، جس کے بعد وہ سینٹ سے مستعفی ہونے کے بعد بیرون ملک چلے گئے اور اب ایک طویل عرصے کے بعد وہ دوبارہ وطن واپس آگئے ہیں ۔

[video width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/Mustufa-Kamal-With-AAJ-NEWS_x264_001.mp4"][/video]

[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/Invitation_x264-mp4-image.png" width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/Invitation_x264.mp4"][/video]

Read Comments