ماڈل ایان علی آج پھرعدالت میں پیش نہ ہوسکیں

شائع 03 مارچ 2016 09:24am

راولپنڈی:ماڈل ایان علی آج پھر عدالت میں پیش نہ ہوسکیں،کسٹم کورٹ نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔

کسٹم کورٹ راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس اورمنی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ماڈل کی زبانی طور پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی تو وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیا۔

جس کی بنیاد پرعدالت نے ایان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،عدالت اب سترہ مارچ کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست اور چوبیس مارچ کو کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کرے گی۔

Read Comments