Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب کے نو بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے.تئیس لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں بوٹی مافیا ختم ہوگئی ہے شکایت ملنے پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔پنجاب کے نو بورڈز میں یکم مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات دوہزار سولہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں صوبے کے نواضلاع سے تئیس لاکھ اٹھارہ ہزار بچے حصہ لے رہے ہیں جبکہ چوبیس ہزار امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انگریزی لازمی کے پرچے کے دوران امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات میں صوبے بھر سے بوٹی مافیا کو ختم کردیا ہے لیکن اگر کہیں کوئی شکایت موصول ہوتوایکشن بھی فوری لیا جاتا ہے،میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اردو لازمی کا پرچہ چودہ مارچ کو ہوگا جبکہ جماعت نم کے امتحانات کا آغاز چوبیس مارچ سے کیا جائے گا۔
لاہور:پنجاب کے نو بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے.تئیس لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں بوٹی مافیا ختم ہوگئی ہے شکایت ملنے پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔پنجاب کے نو بورڈز میں یکم مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات دوہزار سولہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں صوبے کے نواضلاع سے تئیس لاکھ اٹھارہ ہزار بچے حصہ لے رہے ہیں جبکہ چوبیس ہزار امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انگریزی لازمی کے پرچے کے دوران امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات میں صوبے بھر سے بوٹی مافیا کو ختم کردیا ہے لیکن اگر کہیں کوئی شکایت موصول ہوتوایکشن بھی فوری لیا جاتا ہے،میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اردو لازمی کا پرچہ چودہ مارچ کو ہوگا جبکہ جماعت نم کے امتحانات کا آغاز چوبیس مارچ سے کیا جائے گا۔