Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور اور مضافات میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چودہ افغان باشندوں سمیت پینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا،مالاکنڈ سے دہشت گرد شیرزادہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے قادر آباد ،جنرل بس سٹینڈ سمیت مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشت گرد شیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا،شیرزادہ دو ہزار گیارہ میں چترال میں سیکیورٹی پر حملے میں بھی ملوث ہے حملے میں اٹھارہ اہلکار شہید اور دس زخمی ہوئے تھے۔
پشاور:پشاور اور مضافات میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چودہ افغان باشندوں سمیت پینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا،مالاکنڈ سے دہشت گرد شیرزادہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے قادر آباد ،جنرل بس سٹینڈ سمیت مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشت گرد شیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا،شیرزادہ دو ہزار گیارہ میں چترال میں سیکیورٹی پر حملے میں بھی ملوث ہے حملے میں اٹھارہ اہلکار شہید اور دس زخمی ہوئے تھے۔