Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :راولپنڈی میں نالے میں گری گاڑی کو نکالتے ہوئے کرین بجلی کی تارسے ٹکرا گئی،کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق اور تین جھلس کر زخمی ہوگئے۔راولپنڈی میں کیرج فیکٹری کے سامنے ڈھوک حسو میں نالے میں گری گاڑی کو نکالنے کے دوران اچانک کرین اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکراگئی، کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدور محسن، نور ضیا اور محمد طارق جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد جھلس کرزخمی ہو گئے۔ جنہیں ریلوے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ کے بعد ڈرائیور کرین کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
راولپنڈی :راولپنڈی میں نالے میں گری گاڑی کو نکالتے ہوئے کرین بجلی کی تارسے ٹکرا گئی،کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق اور تین جھلس کر زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی میں کیرج فیکٹری کے سامنے ڈھوک حسو میں نالے میں گری گاڑی کو نکالنے کے دوران اچانک کرین اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکراگئی، کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدور محسن، نور ضیا اور محمد طارق جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد جھلس کرزخمی ہو گئے۔
جنہیں ریلوے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ کے بعد ڈرائیور کرین کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔