ن لیگ کاآزادکشمیرکےانتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈتشکیل

شائع 03 مارچ 2016 10:46am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا،وزیراعظم نوازشریف بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے تشکیل کردہ پارلیمانی بورڈ میں چوہدری نثار، پرویز رشید، سردارمہتاب، خواجہ آصف، آصف کرمانی، سکندر حیات اور راجہ فاروق حیدر دیگر رہنما شامل ہیں،پارلیمانی بورڈ عام انتخابات کیلئے تمام حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کرے گا۔

Read Comments