الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کےمیئر کےحلف کااعلان کردیا

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2016 10:52am

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے پندرہ روز تاخیرکے بعد اسلام آباد کے میئر کے حلف کا اعلان کردیا،اسلام آباد کے نومنتخب میئراورڈپٹی میئرزکل حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب کنونشن سنٹراسلام آباد میں منعقد ہوگی،اسلام آباد کے نومنتخب میئراورتین ڈپٹی میئرزسے حلف خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی لیں گی ۔

اسلام آباد سے شیخ انصرعزیزمیئر، محمد اعظم،ذیشان علی نقوی اورچوہدری رفعت جاوید ڈپٹی میئرز منتخب ہوئے تھے،اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایک میئراورتین ڈپٹی میئرزکا انتخاب پندرہ فروری کوہوا تھا۔

Read Comments