سپریم کورٹ:پنجاب بینک کرپشن کیس، نیب سےتفصیلی جواب طلب

شائع 03 مارچ 2016 11:15am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب بینک کرپشن کیس میں نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ کیس کی آئندہ سماعت سولہ مارچ کوہوگی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربرائی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب بینک کرپشن اسکینڈل کے ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ دوران سماعت ملزم حارث افضل کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ بینک آف پنجاب کی ملکیت دبئی میں اربوں روپے کا بنگلہ ملی بھگت سے بیچاگیا۔ سولہ ملین درہم کا بنگلہ بینک آف پنجاب اورنیب نے مل کرپیچا۔ بنگلہ حارث افضل کے نام پربیچا گیا جبکہ اس کے اکاونٹ میں ایک پیسہ نہیں آیا۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب اتنی خطیررقم کی پراپرٹی واگزارکرانے دبئی کیوں نہیں گیا۔۔ نیب ملزم پکڑتی ہے پھرچھوڑدیتی ہے یہ وطیرہ بن گیا ہے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ دبئی میں سولہ ملین ڈالرکی جائیداد پاکستان نہ لانا نیب کی نااہلی ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے حارث افضل کے چیک اپ کیلئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کومیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Read Comments