Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پرالزام تراشیاں غیرمفید ہیں،تحقیقات کیلئے ٹیم بھارت جانے کے لیے تیارہے،ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات چارملکی رابطہ کمیٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارت کی جانب سے الزام تراشیاں غیرمفید ہیں،ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہرممکن کوشش کی،وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے بھی ٹیلیفون پر حملے کے فوری بعد بات چیت کی، تحقیقاتی ٹیم بھارت جانے کیلئے تیار ہے۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات چار ملکی رابطہ کمیٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے،،ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا،ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی،پاکستانی ٹیم کو تحفظ فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد:پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پرالزام تراشیاں غیرمفید ہیں،تحقیقات کیلئے ٹیم بھارت جانے کے لیے تیارہے،ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات چارملکی رابطہ کمیٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارت کی جانب سے الزام تراشیاں غیرمفید ہیں،ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہرممکن کوشش کی،وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے بھی ٹیلیفون پر حملے کے فوری بعد بات چیت کی، تحقیقاتی ٹیم بھارت جانے کیلئے تیار ہے۔
نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات چار ملکی رابطہ کمیٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے،،ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا،ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی،پاکستانی ٹیم کو تحفظ فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔