اپ ڈیٹ 03 مارچ 2016 03:48pm

ایشیاء کپ ٹی20:یواے ای کا بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

میر پور:ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے نویں میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔بھارت کی ٹیم اس میچ میں پہلے فیلڈنگ کرے گی۔

بھارت کی ٹیم میں شیکھر دھون، روہت شرما، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یووراج سنگھ، ہاردیک پنڈایا، کپتان مہندراسنگھ دھونی، پون نیگی، ہربجھن سنگھ، بھوانیشور کمار اور جسپریت بمراہ پر مشتمل ہے۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں کپتان امجد جاوید، روہن مصطفٰی، محمد کلیم، محمد شہزاد، شیمن انور، محمد عثمان، محمد نوید، پٹیل، قدیر احمد، فہد طارق اور احمد رضا شامل ہیں۔

Read Comments