Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں ہونے والی لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنماوٴں نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور تمام الزمات کو مسترد کردیا۔پریس کانفرنس کا آغاز لندن سے کنوینر متحدہ قومی مومنٹ ندیم نصرت نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات بہت دکھ کی بات ہے۔یہ الزامات ایم کیو ایم پرانیس سو بانوے میں بھی لگائے گئے تھے،ہمیں کسی بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بڑی سیاسی جماعت ہے ،اس کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو نئی بات نہیں ہے۔الطاف حسین پر الزامات کی بارش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ الزامات لگا رہے ہیں۔ایم کیو ایم قائد کواپنا موٴقف پیش کرنے کی کرنے کی اجازت نہیں۔قائد ایم کیو ایم کا قصورصرف یہ تھا کہ انہوں نے ایک فون سننے والے کو ناظم بنایا۔ندیم نصرت نے یہ بھی کہا کہ تمام کار کنان سے کہوں گا کہ الطاف بھائی اکیلے نہیں ہیں۔قائد ایم کیو ایم پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔ندیم نصرت کے بعد کراچی سے ایم کیو ایم کے سینئررہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج دو افراد کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔پریس کانفرنس کی ٹائمنگ پر غور کیا جائے۔ہم ان تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح الطاف حسین کے خلاف نئی سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ہم آج بھی قائد ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔بیماری کی تشخیص اور علاج صرف اور صرف الطاف بھائی کے پاس ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ان تمام الزامات کی پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے حمایت کی۔بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ہمارے موٴقف کی تائید کی۔این اے دو سو چھیالیس میں عوام نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
کراچی: سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں ہونے والی لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنماوٴں نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور تمام الزمات کو مسترد کردیا۔
پریس کانفرنس کا آغاز لندن سے کنوینر متحدہ قومی مومنٹ ندیم نصرت نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات بہت دکھ کی بات ہے۔یہ الزامات ایم کیو ایم پرانیس سو بانوے میں بھی لگائے گئے تھے،ہمیں کسی بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں۔
اس موقع پر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بڑی سیاسی جماعت ہے ،اس کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو نئی بات نہیں ہے۔الطاف حسین پر الزامات کی بارش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ الزامات لگا رہے ہیں۔ایم کیو ایم قائد کواپنا موٴقف پیش کرنے کی کرنے کی اجازت نہیں۔قائد ایم کیو ایم کا قصورصرف یہ تھا کہ انہوں نے ایک فون سننے والے کو ناظم بنایا۔
ندیم نصرت نے یہ بھی کہا کہ تمام کار کنان سے کہوں گا کہ الطاف بھائی اکیلے نہیں ہیں۔قائد ایم کیو ایم پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔
ندیم نصرت کے بعد کراچی سے ایم کیو ایم کے سینئررہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج دو افراد کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔پریس کانفرنس کی ٹائمنگ پر غور کیا جائے۔ہم ان تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح الطاف حسین کے خلاف نئی سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ہم آج بھی قائد ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔بیماری کی تشخیص اور علاج صرف اور صرف الطاف بھائی کے پاس ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ان تمام الزامات کی پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے حمایت کی۔بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ہمارے موٴقف کی تائید کی۔این اے دو سو چھیالیس میں عوام نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔