دہشتگرد اب آخری ہچکیاں لے رہے ہیں،نواب ثناء اللہ

شائع 03 مارچ 2016 05:29pm

سبی:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ قومی تنصیبات کو نقصان پہچانے والے ترقی کے عمل کو نہیں روک سکتے،ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔

سبی ٹو ہرنائی ریلوے ٹریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثناء اللہ زہری نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک پیچ پر متحد ہیں،صوبے میں امن اومان قائم کرنے پر ایف سی،پاک آرمی ،اور پویس کو سلام پیش کرتا ہوں۔دہشتگرد اب آخری ہچکیاں لے رہے ہیں۔تقریب کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض، آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن بھی موجود تھے۔

Read Comments