شائع 03 مارچ 2016 05:33pm

ہالی ووڈ فلم وسکی ٹینگو فوکس ٹروٹ کا نیویارک میں پریمیئر

نیو یارک:ہالی ووڈ فلم وسکی ٹینگو فوکس ٹروٹ کا نیویارک میں پریمیئر ہوا ،جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کرکے اس کو چار چاند لگادیئے۔فلم کی ریلیز سے پہلے فلمی کاسٹ کا ہجوم نیویارک پہنچا جہاں فلم کے پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔

ہالی ووڈ فلم وسکی ٹینگو فوکس ٹروٹ کے فلمی ستارے جیسے ہی ریڈ کارپٹ پر پہنچے مداحوں کی بڑی تعداد من پسند فنکاروں سے ملنے کو بے تاب نظر آئی۔مارگریٹ روبی اور مارٹن فری مین اور مرکزی کردار اداکارہ ٹینا فے نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیا۔

Read Comments