بنگلا دیش کیخلاف شکست کے ذمہ داروزیراعظم ہیں، عمران خان

شائع 03 مارچ 2016 05:39pm

اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے مایوس کیا،شکست کے ذمہ داروزیراعظم ہیں،پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرشائقین کی ناراضگی جائزہے،پی سی بی میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کرے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے لیکن پلاننگ کا فقدان ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ٹیم کی بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کا ذمہ داروزیراعظم کو قراردیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا چیئرمین میرٹ کی بنیاد پرتعینات کیا جائے،پی سی بی سمیت دیگراداروں میں تعیناتیاں شریف خاندان کی خدمات پر کی جا رہی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم سے میرٹ پرتعیناتی کی توقع ہی نہیں ہے۔

Read Comments