Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمن بھی جانتے ہیں کہ انہیں قومی ایوان میں کتنے اراکین کی حمایت حاصل ہے۔لاہور میں خصوصی بچوں کے میلے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیاستدانوں کو کسی بھی معا ملے پر تنقید کی بجائے قانون سازی کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن کی طرف سے پیش کئے جانے والا مسودہ قوانین کو نظرثانی کے لیے خصوصی کمیٹیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو پنجاب حکومت کی طرف سے منظور کردہ تحفظ نسواں ایکٹ پر تحفظات ہیں تو وہ حکومت گرانے یا اسکی حمایت نہ کرنے کے بیانات دینے کے بجائے ایک ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر سکتے ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد کا سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمتوں کے کوٹے کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔حکومت ان افراد کو بھی معاشرے کا با وقار شہری دیکھنا چاہتی ہے۔
لاہور:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمن بھی جانتے ہیں کہ انہیں قومی ایوان میں کتنے اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
لاہور میں خصوصی بچوں کے میلے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیاستدانوں کو کسی بھی معا ملے پر تنقید کی بجائے قانون سازی کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن کی طرف سے پیش کئے جانے والا مسودہ قوانین کو نظرثانی کے لیے خصوصی کمیٹیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو پنجاب حکومت کی طرف سے منظور کردہ تحفظ نسواں ایکٹ پر تحفظات ہیں تو وہ حکومت گرانے یا اسکی حمایت نہ کرنے کے بیانات دینے کے بجائے ایک ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر سکتے ہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد کا سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمتوں کے کوٹے کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔حکومت ان افراد کو بھی معاشرے کا با وقار شہری دیکھنا چاہتی ہے۔