غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آگیا ہے،عمران خان
لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، جہانگیر ترین کی جگہ کوئی اور ہوتا تو ہار مان چکا ہوتا، علیم خان اور جہانگیر ترین نے شیروں کی طرح مقابلہ کیا
عمران خان نے کہا کہ غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آگیا، امید ہے کہ چوبیس دسمبر کو سب لودھراں میں جشن منائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سندھ میں رینجرز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور نہیں چاہتے کہ رینجرز یہاں سے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ ایاز صادق کو یاد آگیا کہ الیکشن کمیشن ٹھیک کام نہیں کررہا۔
Read Comments