گڈو سےکوئٹہ آنےوالی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

شائع 04 مارچ 2016 05:41am

گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی۔جس کے باعث کوئٹہ سمیت سولہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بلوچستان میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران بجلی کے دوسرے بڑے بریک ڈاوٴن نے عوام کوشدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔بریک ڈاوٴن گڈو سے کوئٹہ آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کی وجہ سے ہوا۔

جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ٹرانسمیشن لائن طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث ٹرپ ہوئی۔

Read Comments