ہمیں رینجرز کی ضرورت ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ

شائع 15 دسمبر 2015 05:09pm

پشاور:وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں رینجرز کی ضرورت ہے ، پولیس کے برابر اختیارات دیئے ہیں۔ کل پرسوں تک رینجرز کے خصوصی اختیارات کے حوالے سے قرارداد صوبائی اسمبلی میں لائیں گے۔

کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جوں کا توںہے،وزیراعلیٰ سندھ کو بھی رینجرز کے اختیارات اور قیام کی کوئی جلدی نہیں،پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر وفاق کو نشانہ بنایا۔کہا کہ رینجرز کے حوالے سے تکلیف دہ بیانات وزیر داخلہ کے شایان شان نہیں،چوہدری نثار کو اس قسم کے بیانات کی ضروت نہیں تھی۔چوہدری نثار رینجرز کو واپس بلانا چاہتے ہیں تو بلا لیں،رینجرز چوہدری نثار کی نہیں وزیراعظم کی مرضی سے واپس جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارت کے حوالے سے کل پرسوں تک قرارداد اسمبلی میں لے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے وفاق اور صوبے میں کوئی تناو¿نہیں،ہمیں رینجرز کی ضرورت ہے، پولیس کے برابر اختیارات دیئے ہیں۔

Read Comments