اپ ڈیٹ 04 مارچ 2016 09:34am

عدنان سمیع کو بھارتی شہریت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔۔۔

ممبئی:پاکستان کے سابق اور بھارت کے موجو دہ گلوکار عدنان سمیع خان نے جب سے بھارتی شہریت اختیار کی ہے پاکستان کے شوبز حلقوں میں حیرانی پائی جاتی ہے۔

کسی کو سمجھ نہیں آرہا کہ ان کی پاکستان کو چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیا ر کرنے کی کیا وجہ ہے،لیکن اب وجہ سامنے آگئی ہے جسے سن کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع خان نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی شہریت اختیار کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بھارتی کھانے بہت پسند ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے بھارتی شہریت حاصل کی۔

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انہیں بھارتی ثقافت ،بھارتی کھانوں سے عشق ہے اسی لئے انہوں نے پاکستان کو چھوڑ کر بھارت میں رہنے کو ترجیح دی۔

Read Comments