Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں، اے پی ایس حملے کے شہداءاور زخمیوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بری فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر اے پی ایس شہداءاور زخمیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔آرمی چیف کی سربراہی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میںآرمی پبلک اسکول کے شہداءاور زخمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی اے پی ایس کے شہداءکو خراج تحسین ہے۔بری فوج کے سربراہ نے کہا اے پی ایس حملے میں شہید اور زخمیوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس میں کورکمانڈرز نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا بھی جائزہ لیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے بہترین طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔کورکمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں، اے پی ایس حملے کے شہداءاور زخمیوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بری فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر اے پی ایس شہداءاور زخمیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
آرمی چیف کی سربراہی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میںآرمی پبلک اسکول کے شہداءاور زخمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی اے پی ایس کے شہداءکو خراج تحسین ہے۔بری فوج کے سربراہ نے کہا اے پی ایس حملے میں شہید اور زخمیوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اجلاس میں کورکمانڈرز نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا بھی جائزہ لیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے بہترین طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔کورکمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔