شائع 04 مارچ 2016 11:49am

پاکستانی اداکار۔۔اور ان کا دکھ بھرا ماضی

پاکستان شوبز انڈسٹری میںبہت سے راز چھپے ہوئے ہیں ،ان رازوں کا تعلق زیادہ تر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی سے ہوتا ہے۔

شوبز میں آنے سے پہلے اداکاروں کی زندگی بھی ایک عام انسان کی طرح ہوتی ہے جس میں وہ آزادی کے ساتھ تفریح کرتے ہیں ،کام کرتا ہیں اور معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔

گلیمر کی دنیا کا حصہ بننے کے بعدان کی پرانی زندگی کہیں کھو جاتی ہے ،آج ہم آپ کیلئے شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی پرانی زندگی کی کچھ جھلکیاں لے کر آئے ہیں ،انہیں دیکھئے اور انجوائے کیجئے۔

حنا دلپزیر خان

حنا دلپزیر پاکستان کی باصلاحیت اور نہایت کم وقت میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی اداکارہ ہیں۔حنا کی کم عمری میں اپنے شوہر سے علیحدگی میڈیا میں آنے کی وجہ بنی،شروع میں انہیں بہت ہی غیر معروف کردار ملے جو انہوں نے پیسوں کی کمی کی خاطر قبول کرلئے۔

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی کے بارے میں آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں اپنی خدمات انجام دیں،لیکن پھر انہوں نے استعفیٰ دیا اور اداکاری کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔

علی ظفر

علی ظفر نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان کے مشہور ہوٹل پی سی میں اسکیچز یعنی پینٹنگ بنانے سے کیا ،لیکن آج وہ شہرت کی ان بلندیوں پر ہیں جہاں تک پہنچنے کا خواب ہر انسان دیکھتا ہے۔

عینی جعفری

خوبصورت ،باصلاحیت ماڈل اوراداکارہ عینی جعفری شوبز میں آنے سے پہلے مک گل یونیورسٹی کینیڈا سے گریجویشن کرچکی ہیں۔

فیصل قریشی

پاکستا ن کے جانے مانے اداکار فیصل قریشی نے زندگی میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے،ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ بہت کم عمر تھے،والد کے بعد کوئی نہیں تھا جو ان کے خاندان کی مالی معاونت کرتا۔
شوبز انڈسٹری میں شمولیت کے بعد شروع کے چند سال ان کے لئے کافی مشکل ثابت ہوئے،پھر بالآخر ان کی محنت اور کوشش رنگ لائی اور آج وہ پاکستان کے چند امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

صباءقمر

پاکستان کی معروف اداکارہ صباءقمرکا بچپن نہایت مشکلوں بھرا تھا، ان کا تعلق گجرانوالہ کے ایک غریب خاندان سے تھا ،ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے اپنے بچوں کی پرورش کرنے کیلئے کافی جدو جہد کی ہے۔

نادیہ حسین

نادیہ حسین کا شمار پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے ،لیکن ماڈلنگ کا پیشہ اختیار کرنے سے پہلے وہ ایک ڈاکٹر ،دندان ساز ہیں۔

فوادخان

فواد خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکار بھی ہیں اور مشہور ہونے سے پہلے یہ ہی ان کا پیشہ تھا ،جی ہاں ماضی میں فواد خان مشہور پاپ بینڈ کے مرکزی گلوکار تھے۔

فہدمرزا

فہدمرزا پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار ہیں ،حال ہی میں انہوں نے اداکارہ ثروت گیلانی سے شادی کی ہے۔فہد مرزا نے کراچی کے مشہور ڈاﺅ میڈیکل کا لج سے ایم بی بی اسی کی ڈگری حاصل کی ہے،اداکاری کے علاوہ وہ ما ہر پلاسٹک سرجن ہیں۔

Read Comments