پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
اسٹریجیک پلانز ڈویڑن اور اسٹریییجک فورسز کے سنیئر افسران اور اسٹریییجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجیئنرز نے اس کامیاب تجربے کا مظاہرہ دیکھا، میزائل کا ہدف بحیرہ عرب میں تھا، تجربے کا مقصد اس میزائل کے مختلف ڈیزائن اورتکنیکی پہلوو¿ں کا جائزہ لینا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹینیٹ جنرل مظہر جمیل نے ماہرین کی تکنیکی مہارت کو سراہتے ہوئے تجربے کو پاکستانی دفاع کے لیے سنگ میل قرار دیا۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب تجربہ پر تمام سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔
Read Comments