Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:غریب کے لیے سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی دعویدار پنجاب حکومت کی قلعی کھل گئی،وزیراعظم کے نام سے منسوب سرکاری نوازشریف اسپتال تین ماہ سے خستہ حالی اور عدم سہولیات کے باعث مشکلات سے دوچار ہے۔سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان تو پہلے ہی تھا لیکن اب خستہ خالی کے باعث اسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس بھی بند ہونے لگے ہیں ،ایسا ہی کچھ حال وزیراعظم نوازشریف کے نام سے بنائے گئے اسپتال کا بھی ہے،گورنمنٹ نوازشریف اسپتال کا گیٹ ان دنوں مسائل کی آماجگاہ بنا ہے جہاں سرجیکل یونٹ،پیتھالوجی اوربچہ وارڈ بند پڑے ہیں،مسئلہ ڈیپارٹمنٹس کی خستہ حالی ہی ہے ڈاکٹرز ہوں یا مریض سبھی پریشان ہیں،مریض کہتے ہیں حکمران اسپتالوں پر اپنے نام کی تختی لگوانے کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کریں۔ اسپتال میں قائم جبڑے کی سرجری کا واحد ڈیپارٹمنٹ تو پنجاب ڈینٹل اسپتال اور گورنمنٹ نوازشریف ہسپتال کے درمیان پس رہا ہے جہاں تین ماہ سے تالے پڑے ہیں چھتوں سے ٹپکتے پانی،آلات کی صفائی کے ناقص انتظام،ادویات کی عدم فراہمی کے باوجود انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہی ہے۔ اسپتال کے پانچ آپریشن تھیٹر،ریکوری روم،اور آوٴٹ ڈور بھی ایسے ہی مشکل حالات سے دوچار ہیں
لاہور:غریب کے لیے سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی دعویدار پنجاب حکومت کی قلعی کھل گئی،وزیراعظم کے نام سے منسوب سرکاری نوازشریف اسپتال تین ماہ سے خستہ حالی اور عدم سہولیات کے باعث مشکلات سے دوچار ہے۔
سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان تو پہلے ہی تھا لیکن اب خستہ خالی کے باعث اسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس بھی بند ہونے لگے ہیں ،ایسا ہی کچھ حال وزیراعظم نوازشریف کے نام سے بنائے گئے اسپتال کا بھی ہے،گورنمنٹ نوازشریف اسپتال کا گیٹ ان دنوں مسائل کی آماجگاہ بنا ہے جہاں سرجیکل یونٹ،پیتھالوجی اوربچہ وارڈ بند پڑے ہیں،مسئلہ ڈیپارٹمنٹس کی خستہ حالی ہی ہے ڈاکٹرز ہوں یا مریض سبھی پریشان ہیں،مریض کہتے ہیں حکمران اسپتالوں پر اپنے نام کی تختی لگوانے کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کریں۔
اسپتال میں قائم جبڑے کی سرجری کا واحد ڈیپارٹمنٹ تو پنجاب ڈینٹل اسپتال اور گورنمنٹ نوازشریف ہسپتال کے درمیان پس رہا ہے جہاں تین ماہ سے تالے پڑے ہیں چھتوں سے ٹپکتے پانی،آلات کی صفائی کے ناقص انتظام،ادویات کی عدم فراہمی کے باوجود انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہی ہے۔ اسپتال کے پانچ آپریشن تھیٹر،ریکوری روم،اور آوٴٹ ڈور بھی ایسے ہی مشکل حالات سے دوچار ہیں