شائع 04 مارچ 2016 05:50pm

اب آسکر کے رنگ نیویارک میں بھی بکھر گئے

اٹھائیس فروری کو ہونے والے آسکر ایوارڈز نے تو خوب تہلکہ مچایا اور اب آسکر کے رنگ نیویارک میں بھی بکھر گئے ہیں۔ جہاں ننھنے مہمان آسکر کے انداز اپنائے فوٹو شوٹ کرواتے نظر آئے۔

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا ہوں یا اداکارہ جینیفر لارنس، یا ہوں کوئی بھی فنکار سب ہی ستارے آسکرز میں خوب جگمائے۔اور اب ان جلووں کو آگے بڑھایا نیویاک کے ننھے مہمانوں نے، نیویارک میں بچوں کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی ، بچے آسکرز میں شامل فنکاروں کا انداز اپنائے محفل حصہ بنے۔

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے منی سائز نے محفل میں خوب رونقیں لگائیں۔اداکار کیون ہارٹ کے چھوٹے پیس نے بھی محفل میں چار چاند لگائے۔ اور جنیفر لارنس کی چھوٹی پارٹنر تو خوب داد وصولی۔تقریب میں موجود تمام بچوں نے فلمی ستاروں کی طرح زبردست فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

Read Comments